fbpx
Tickerنیا دن نئی امید

نیا چئیرمین واپڈاکون ہو گا؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

مئی 10, 2022 | 11:46 صبح

اسلام آباد (نیوزڈیسک)حکومت نے واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین کے عہدے کی ذمہ داریاں نوید اصغر کو سونپنے کا فیصلہ کیا

 

ہے، اس سے متعلق سمری وزیر اعظم پاکستان اور کابینہ ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد وزارتِ آبی وسائل نے چیئرمین کے عہدے کی ذمہ داری مالیاتی رکن نوید اصغر کو سونپنے کی سمری وزیر اعظم کے دفتر بھیجی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بدھ کو کابینہ ڈویژن کے اجلاس میں سمری منظور کرلی جائے گی۔عہدیدار کا

 

کہنا تھا کہ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین کے تحریری استعفے کے بعد سرکاری ضروریات کی بنیاد پر نوید اصغر کو تعینات کرنے کی وجوہات درج کی گئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ اجلاس میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین کا استعفیٰ بھی منظور کیا جائیگا۔واضح رہے کہ مزمل حسین نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 7 مئی کو عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، انہوں نے پانچ سال چیئرمین واپڈا کے عہدے پر خدمات انجام دیں۔لیفٹیننٹ

 

جنرل (ر)مزمل حسین کو 24 اگست 2016 کو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے ظفر محمود کی جگہ چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا۔مزمل حسین کا کنٹریکٹ گزشتہ سال 24 اگست کو ختم ہوگیا تھا تاہم پی ٹی آئی کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے انہیں مزید پانچ سال کی توسیع دے دی تھی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button