Tickerسب کے لیے سب کچھ
پیٹرول ملےگا 20روپے سستا، شہباز حکومت نے عوام کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی
مئی 11, 2022 |
12:00 شام

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پیٹرول 20روپے سستا،مشکل وقت میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔ حکومت کی جانب سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں
رجسٹرڈ کم آمدن طبقے کیلئے سستے پیٹرول کی اسکیم شروع کیے جانے کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق اسکیم آئندہ چند ہفتوں کے اندر شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) پمپس پر مارکیٹ سے 20 روپے لیٹر تک سستا پیٹرول دستیاب ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ موٹرسائیکل نمبر اور شناختی کارڈایس ایم ایس کرنے پرکوڈ ملے گا جبکہ فنڈز مختص ہوتے ہی اسکیم شروع کردی جائے گی۔