fbpx
Tickerسب کے لیے سب کچھ

ملکی معیشت آئوٹ آف کنٹرول ہوگئی ، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

مئی 11, 2022 | 3:55 شام

کراچی ( نیوزڈیسک) نئی حکومت بھی ملکی معیشت کو بہتر نہ کر سکی ، آج ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹر بینک اور اوپن

 

مارکیٹ میں ڈالر نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوا ، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 189 روپے 66 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 190 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 27 پیسے کا اضافہ ہوا تھا ۔ادھر سٹاک مارکیٹ بھی گرتی جا رہی ہے ، آج بھی سٹاک مارکیٹ میں 425 پوائنٹس کی کمی آئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق آج بھی سٹاک

 

مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور 425 پوائنٹس کے ساتھ 100 انڈیکس 43 ہزار 79 پوائنٹس کی سطح پر آگئے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button