fbpx
Tickerسب کے لیے سب کچھ

ڈالر مزید کتنا اوپر جائیگا؟ بڑی پیشنگوئی کر دی گئی، ہر کوئی پریشان

مئی 12, 2022 | 4:19 شام

راولپنڈی،اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈالر 200 روپے ہوسکتا ہے، جس سے ملک ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔سماجی

 

رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں دو وزیر اعظم (نواز شریف اور شہباز شریف) ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ دو وزیر خزانہ (مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار) ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2 وزیر پیٹرولیم (خرم دستگیراور شاہد خاقان عباسی) ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے کہا کہ جوبائیڈن نے فون پر مراسلے کا حال نہیں بتایا۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میںلانگ مارچ ہی آخری انتہا ہوگی۔خیال رہے

 

کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 190 روپے پر پہنچ گیا تھا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان رہا تھا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے مردان جلسے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اہلِ مردان! ہمارا مقصد ایک ہے کہ ہم غیرت مند قوم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک بیرونی سازش کے نتیجے میں کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔ سابق وزیراعظم نے

 

کہاکہ ہم بیرونی سازش کے نتیجے میں خود پر مسلط ہونے والے کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ یہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، 13 مئی کو شام بجے میں مردان آپ کے پاس آرہا ہوں، مزید گفتگو انشاء اللہ 13 مئی کی شام کو مردان میں آپ لوگوں کے مابین پہنچ کر کروں گا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button