fbpx
Tickerنیا دن نئی امید

کراچی سے بھاگ کر شادی کرنےوالی دعا زہرا کے والدین کیلئے خوشخبری، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا،

مئی 12, 2022 | 4:20 شام

 

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ او الفلاح کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا زہرا کو آئندہ سماعت پر پیش کریں۔

 

کراچی کے علاقے ملیر گولڈن ٹاؤن سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دعا زہرا کی بازیابی اور والدین سے ملاقات کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔دُعا زہرہ کے والد کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل و دیگر کو 19 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔خیال رہے کہ درخواست میں دُعا کے والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ چاہتے ہیں بیٹی کی والدین سے ملاقات ہو، اسے اغوا کیا

 

گیا، زبردستی نکاح کروایا گیا ہے، عدالت اس کا بیان قلمبند کرے، ظہیر احمد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button