fbpx
Tickerسوشل میڈیا

تمہاری ویڈیوز بناؤں گا اور وہاں سے پیسے کماؤں گا، دانیا ملک نے عامرلیاقت سے متعلق ایک اور شرمناک دعویٰ کر دیا

مئی 12, 2022 | 4:24 شام

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ بی بی نے انکشاف کیا کہ عامر لیاقت حسین اُن

 

کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے تھے، اس لیے ان سے شادی کی۔دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت پر الزامات عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔دانیہ بی بی سے انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ آپ نے عامر لیاقت سے پیسوں کی خاطر شادی کی تھی ؟۔اس سوال کے جواب میں دانیہ بی بی نے کہا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا اور عامر لیاقت کے پاس کوئی پیسہ نہیں۔مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے مجھ سے بھی شادی اس لیے کی تھی تاکہ میں

 

انہیں پیسے کما کر دے سکوں۔عامر لیاقت مجھے انٹرویو میں لے کر جاتے تھے اور وہاں سے انہیں پیسے واپس ملتے تھے۔دانیہ بی بی نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کہتے تھے کہ تمہاری ویڈیوز بناؤں گا اور وہاں سے پیسے کماؤں گا۔۔عامر لیاقت حسین کے بعد اب دانیہ شاہ نے بھی الزامات کے ساتھ عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنا شروع کر دی ہیں۔ دانیہ شاہ کا ان ویڈیوز کو بطور ثبوت دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت ’کوکین کوکین کرتا

 

رہتا تھا، نشے کی حالت میں رہتا تھا، اپنے ملازموں سے نشہ منگواتا تھا، عامر لیاقت کی نظر میں اِن ملازمین کی حیثیت مجھ سے زیادہ تھی۔دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ ’میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی، مجھے ایک روپیہ بھی نہیں چاہیے۔ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ ’عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف

 

11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپیحق مہر، ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کیا ہوا ہے۔سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کی ہوئی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button