fbpx
Tickerگلوبل ویلیج

سرکاری ہیلی کاپٹر کو خوفناک حادثہ ، کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک خبر

مئی 13, 2022 | 11:30 صبح

نئی دلی (نیوزڈیسک) بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے میں تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

 

انڈیا ٹوڈے کے مطابق حادثہ چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں پیش آیا جہاں رن وے پر ہی ریاستی حکومت کا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا ۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے پائلٹس کی شناخت کیپٹن گوپال کرشنا پانڈا اور اے پی سری واستو کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم واقعے کی تفصیلی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

 

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button