fbpx
Tickerشہر شہر سے

اپنے پیاروں کا پتہ کر لیں، جمعہ کے روز انتہائی خوفناک حادثہ ، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں ہو گئیں

مئی 13, 2022 | 12:50 شام

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک ) صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں خطرناک ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات

 

کے مطابق حادثہ حافظ آباد روڈ پر تھانہ کوٹ لدھا کے قریب ڈمپر اور 2 مسافر وینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ، جس کے باعث خواتین سمیت 12 مسافر جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔حادثے کے بارے میں پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور اوور سپیڈ تھا اور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ

 

سے حافظ آباد کی طرف سے گوجرانوالہ جانے والی 2 مسافر وینز اس کی زد میں آگئیں جس کے نتیجے میں 12 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، پولیس نے ڈرائیور اور ڈمپر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔دو روز قبل صوبہ سندھ میں جامشورو انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے،انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان

 

تصادم ہوا، مسافر وین دادو سے حیدرآباد جارہی تھی جبکہ ٹرک سیہون کی طرف جا رہا تھا ، کوٹری میں جامشورو انڈس ہائی وے مانجھند کے قریب مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی رضاکار اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے، جب کہ 18 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 8 مزید

 

افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ چند روز پہلے پنجاب کے ضلع وہاڑی میں کار اور کوسٹر کے درمیان تصادم سے ایک 4 سالہ بچے اور خاتون سمیت چھ افراد جان کی بازی ہارگئے تھے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، وہاڑی میں ٹبہ سلطان پور کے قریب کار اور کوسٹر کے درمیان ہونے والے تصادم سے 6 کار سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے ، جاں بحق افراد میں کار سوار ایک بچی،

 

ایک خاتون سمیت 4 مرد شامل تھے ، کار ملتان سے وہاڑی جبکہ مسافر کوسٹر وہاڑی سے ملتان کی طرف جا رہی تھی ، حادثہ میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے تاہم زخمیوں کو آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور اور نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button