fbpx
Tickerنیا دن نئی امید

گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ، محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے بعد کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟تفصیلی خبر آگئی

مئی 13, 2022 | 12:52 شام

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات جمعه کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کےزیراثررہیں

 

گے ۔ تاہم ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گردآلود ہوائیں /جھکڑچلنے کا امکان۔ کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام /رات کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلودر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گلگت بلتستان(نگر،غذر،ہنزہ،استور اوربابوسر)

 

میں مطلع جزوی ابر آلودر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔صوبہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔صوبہ سندھ کے بیشترعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں بعداز دوپہر گردآلود ہواؤ ں /جھکڑ کی توقع۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقے شدیدگرمی

 

کی لپیٹ میں رہیں گے۔ تاہم میدانی علاقوں میں بعد دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کےزیراثررہیں گے ۔ تاہم بعداز دوپہرگردآلود ہواؤں/جھکڑ کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے

 

زیادہ بارش: پنجاب : چکوال ، نارووال 02 ، خیبر پختونخوا : پٹن 02 اور بالائی دیرمیں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد50، سبی، ڈی جی خان 49 ، دادو،موہنجو داڑو، لاڑکانہ اور بھکر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button