fbpx
Tickerسب کے لیے سب کچھ

امریکی ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، کاوبار کے آغاز پر ہی قدر میں ہوشربا اضافہ

مئی 13, 2022 | 12:54 شام

کراچی (نیوزڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ دیکھنے میں آیاہے

۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 192 روپے 20 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 191 روپے 77 پیسے

پر بند ہوا تھا ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button