fbpx
Tickerسب کے لیے سب کچھ

پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنی گاڑیاں خریدیں؟سب سے زیادہ بکنے والی گاڑی کونسی ہے؟ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر

مئی 13, 2022 | 7:18 شام

ویب ڈیسک(نیوزڈیسک)ملک میں گذشتہ سال کی نسبت اس سال کاروں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے سب سے زیادہ بکنے والی کاروں میں

 

سوزوکی آلٹو کار پہلے، جبکہ ٹویوٹا اور ہنڈا بالترتیب نمبر دو اور تیسرے نمبر پر رہیں ۔ اپریل 2022 کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار پاک سوزوکی کی آلٹو رہی جب کہ ٹویوٹا کی کرولا اور یارس 4 ہزار 117 جبکہ ہنڈا کی سٹی اور سوک مجموعی طور پر 2 ہزار 226 کی تعداد میں فروخت ہوئی۔پاکستان آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل 2022 کے دوران ملک میں مقامی طور پر تیار کردہ کل 22 ہزار 370 کاریں

 

فروخت ہوئیں، جبکہ اپریل 2021 میں یہ تعداد 17 ہزار 233 رہی تھی۔سب سے زیادہ گاڑیاں پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی فروخت ہوئیں، جس کے مختلف ماڈلز کے 12ہزار 639 یونٹس فروخت ہوئے۔ گزشتہ برس اپریل کے مہینے میں یہ تعداد 8 ہزار 606 تھی۔پاک سوزوکی کی گاڑیوں میں کلٹس ایک ہزار 745، ویگن آر ایک ہزار 823، سوئفٹ 2 ہزار 273، بولان 860 اور راوی کے 929 یونٹس اپریل کے مہینے میں فروخت ہوئے۔ٹویوٹا کے

 

5 ہزار 775، ہنڈا کے 2 ہزار 629 اور ہنڈائی نشاط کے ایک ہزار 287 یونٹس فروخت ہوئے۔ اپریل 2021 میں ٹویوٹا کے 5 ہزار 355، ہنڈا کے 2 ہزار 287 اور ہنڈائی کے 896 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔ٹویوٹا کی فارچونر اور ہائی لکس کے ایک ہزار 658 یونٹس فروخت ہوئے جو گزشتہ برس ایک ہزار 31 تھی۔ہنڈائی کی ٹسان 553، ایلانٹرا 240، سناٹا 293 اور پورٹر 201 کی تعداد میں فروخت ہوئیں۔ اپریل 2021 میں یہ تعداد بالترتیب

 

503، 280، صفر اور 113 رہی تھی۔اپریل 2022 میں چار بڑے آٹو اسمبلرز کے علاوہ دیگر کمپنیوں کے 40 یونٹس فروخت ہوئے جو اپریل 2021 میں 89 کی تعداد میں فروخت ہوئے تھے۔اپریل کے مہینے میں پاکستانی ساختہ ٹریکٹروں کے 4 ہزار 848 یونٹس، بسوں اور ٹرکوں کے 451 جبکہ موٹرسائیکلوں اور تھری وہیلرز کے ایک لاکھ 50 ہزار 553 یونٹ فروخت ہوئے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button