fbpx
Tickerآج کا ایشو

موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے،آپ نے ان لوٹوں کوبچایاتو۔۔۔کپتان نے بڑی بات کہہ دی

مئی 13, 2022 | 10:40 شام

 

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ اتنے شانداراستقبا ل پرمردان کاشکریہ اداکرتاہوں ،میں آپ سب

 

کوتیاررکررہاہوں کہ جب میں آپ سب کوکال دوں گاآپ سب نے میرے ساتھ حقیقی آزادی کےلیے اسلام آبادآناہے ،مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کاکہناتھاکہ میں مردان والوں کو اسلام آباد سیاست کیلئے نہیں انقلاب کیلئے بلا رہا ہوں،نوجوانوں نے خاص طور پر اسلام آباد مارچ میں شرکت کرنی ہے،میری عمر سے جو بھی کم ہے وہ نوجوان ہے،70سال سے کم عمر افراد نوجوان ہیں،انہوں نے کہاکہ میں

 

پاکستان کی ساری ماؤں، بہنوں اور بچوں کو بھی دعوت دینے آیا ہوں،میرے والدین کہتے تھے تحریک پاکستان میں عورتیں، بچے اور بزرگ سب شامل تھے،چوروں کے ٹولے کو یہاں سے پیغام دے رہا ہوں،لندن میں بیٹھا مفرور، بزدل، ڈاکو بھی سن لے،تم نے اس ملک کے فیصلے نہیں کرنے،پاکستان کی قیادت کون کرے گا یہ فیصلہ عوام کرے گی،پاکستان پر یہ فیصلہ کن وقت ہے،امریکا کے غلاموں سے اس ملک کو آزاد کرنا ہے،ڈاکوؤں کے ٹولے

 

سے بھی ملک کی جان چھڑانی ہے،کپتان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ تھری سٹوجز جن میں ڈاکو، زرداری بڑی بیماری اور ڈیزل شامل ہے،ڈیزل نے آتے ہی وہ وزارت لی جس میں کمائی ہو،اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی تو عوام کا سمندر اسلام آباد آ رہا ہے،عوام کا یہ سمندر سب کچھ بہا کر لے جائے گا،امریکا کے ساتھ مل کر سازش کی گئی،امریکا کے ایک چھوٹے سے سرکاری افسر نے مجھے ہٹانے کی دھمکی دی،ڈونلڈ لو

 

نے کہا عمران خان کو نہ ہٹایا تو تمہیں نقصان ہو گا،امریکی افسر نے کہا اگر شہباز شریف کو بٹھا دیا تو پاکستان کو معاف کر دیں گے،اس سے پوچھتا ہوں تم ہو کون پاکستان کو معاف کرنے والے،ہم امریکیوں کے نوکر اور غلام نہیں ہیں،انہوں نے کہاکہ شہباز شریف بوٹ پالش اور آصف زرداری امریکیوں کے غلام ہیں،ڈیزل نے امریکی سفارتکار کو کہا مجھے موقع دیدیں میں بہتر خدمت کروں گا، یہ امریکیوں کے غلام ہیں،ہم اس کی امت ہیں

 

جو دنیا کی تاریخ کا عظیم ترین لیڈر تھا،خوف کی زنجیر انسان کو پرواز نہیں کرنے دیتی،اللہ ایمان والوں کے خوف دور کردیتا ہے،کوئی جنرل اس وقت تک بڑا جنرل نہیں بن سکتا جب تک وہ خوف ختم نہ کر دے،زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے،میرے خلاف میڈیا پر کمپین کی گئی ، عوام میری اتنی ہی عزت افزائی کر رہی ہے،کبھی غلام بڑے کام نہیں کر سکتا، صرف آزاد آدمی بڑے کام کرتا ہے،ہمارے اوپر بٹھائے گئے امریکا کے غلام کبھی

 

قوم کو عظیم قوم نہیں بننے دیں گے،جب ہمیں حکومت ملی یہ چور 10 سال حکومت کر چکے تھے،انہوں نے مل کر ہماری حکومت گرائی،انہوں نے کہاکہ مجھے سازش کا پتہ چلا تو میں ان کے پاس گیا جو سازش روک سکتے تھے،شوکت ترین کو کہا ان لوگوں کو بتاؤ جو خود کو نیوٹرل کہتے ہیں، اب دیکھیں ڈالر کدھر چلا گیا، مہنگائی کی کیا صورتحال ہے،میں نے انہیں بتایا کہ اگر سازش کامیاب ہوئی تو ہماری معیشت نیچے چلی جائے

 

گی،افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس سازش کو نہیں روکا گیا،جب ملک کا پیسہ بن رہا تھا اس وقت ہماری حکومت گرائی گئی،کپتان نے کہاکہ جس جس نے سازش کی ہے ایک ایک کی شکل میرے دل پر لکھی ہوئی ہے،چیف جسٹس پاکستان سے کہتا ہوں صدر کے خط پر ایک کمیشن بٹھائیں،کمیشن پتہ لگائے ان لوگوں نے کس کے ساتھ مل کر سازش کی ہے، اس حکومت کے پاس کیا آپشن ہیں،انہوں نے کہاکہ بلاول کو وزیر خارجہ بنا دیا، جس کا

 

فون امریکی ریکارڈ کرتے تھے، یہ کبھی امریکیوں کے سامنے اپنے مفاد کی بات نہیں کر سکتے،امریکا جو مدد کرے گا اس کے بدلے کچھ قیمت ہو گی،امریکا آپ سے آپ کی آزادی مانگے گا،ان کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار شہری شہید ہوئے،امریکا آپ سے بیسز مانگیں گے،ہمیں اپنی حقیقی آزادی کی جدوجہد کو کامیاب کرنا ہے،ہم کسی کی غلامی کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمیں روس سے 30 فیصد کم قیمت پر تیل مل رہا تھا،ہم پیٹرول اور فضل الرحمان سستا بیچ سکتے تھے،ہمیں گندم بھی 20 فیصد سستی مل رہی تھی، یہ سستی چیزیں نہیں خرید سکتے کیونکہ انہیں حکم نہیں

ہے، اب غلام اوپر بیٹھے ہیں انہیں وہی کرنا پڑے گا جو امریکا کہے گا،انہوں نے آتے ہی ڈاکٹر رضوان کو تبدیل کیا،حمزہ شہباز نے ڈاکٹر رضوان کو دھمکیاں دیں، جب ادارے تباہ ہوں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے،موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے،سارے پاکستان نے لوٹے دیکھے لیکن الیکشن کمشنر کو نظر نہیں آ رہےالیکشن کمشنر انہیں بچانے کیلئے قانون ڈھونڈ رہا ہے،الیکشن کمشنر یہ قانونی مسئلہ

نہیں ہے، اخلاقی مسئلہ ہے،آپ نے ان لوٹوں کو بچایا تو قوم آپ کو بھی معاف نہیں کرے گی،مخالف کہتے ہیں بڑی گرمی ہو گی لوگ اسلام آباد نہیں پہنچیں گے، اگر 70 سالہ عمران خان کو گرمی نہیں لگتی تو نوجوانوں کو بھی گرمی نہیں لگے گی، ہم وہ امت ہیں جو کسی سپر پاور کی غلامی نہیں کرتا

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button