fbpx
Tickerشہر شہر سے

لندن میں بیٹھا چوروں کا ٹولہ سن لے ملکی مستقبل کے فیصلے عوام کرینگے: عمران خان

مئی 13, 2022 | 10:41 شام

 

مردان( نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھا چوروں کا ٹولہ سن

 

لے ملکی مستقبل کے فیصلے تم نہیں عوام کریں گے، حقیقی آزادی کا وقت آگیا، سیاست نہیں کر رہا، انقلاب کیلئے اسلام آباد بلا رہا ہوں، قوم بھرپور ساتھ دے۔مردان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شاندار استقبال پر دل سے شکر گزار ہوں، مردان آنے کا ایک مقصد ہے، آپ سب کو اسلام آباد جانے کے لیے تیار کر رہا ہوں، جب کال دوں تو آپ نے میرے ساتھ اسلام آباد جانا ہے، اسلام آباد سیاست کے لیے نہیں ایک انقلاب کے لیے بلا رہا ہوں، پاکستان کو حقیقی آزادی دلانے کی جدوجہد میں شرکت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جو بھی میری عمر سے کم

 

ہے وہ نوجوان ہے، پاکستان کی تمام ماؤں، بہنوں، بچوں کو دعوت دینے آیا ہوں، تحریک پاکستان کی جدوجہد میں خواتین، بچے، بزرگ سب شامل تھے، حقیقی آزادی کے لیے مردان والوں میرے ساتھ شامل ہوں گے، چوروں کے ٹولے کو پیغام دے رہا ہوں، سزا یافتہ، ڈاکو، مفرور، بزدل، ڈاکو لندن میں بیٹھا ہے سن لے، ڈاکو نے نہیں پاکستان کی عوام فیصلہ کرے گی قیادت کون کرے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نوجوانو یہ پاکستان کے

 

لیے فیصلہ کن وقت ہے، امریکا کے پٹھو،غلاموں سے ملک کو آزاد کرنا ہے، ڈاکوؤں کا ٹولہ، تھری اسٹوجز، زرداری بڑی بیماری سے ملک کو آزاد کرنا ہے، ڈیزل نے پیسہ بنانے والی وزارت پکڑ لی ہے، اگر آپ نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو پھرعوام کا سمندر سب کو بہا کر لے جائے گا، امریکا کے ایک چھوٹے سے سرکاری نوکر نے ہمارے سفیر کو دھمکی دی، ڈونلڈ لو کہتا ہے اگر عمران خان کو نہ ہٹایا تو بہت نقصان ہوگا، ڈونلڈ لو کہتا ہے

 

اگر عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا، ڈونلڈ لو تم ہو کون پاکستان کو معاف کرنے والے؟۔ دوسری جانب سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ رکاوٹ بننے لگی، پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا، جس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے، ضلعی انتظامیہ پر امن جلسے میں خلل ڈال رہی ہے، ڈی سی سیالکوٹ غیر آئینی

 

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی ایماء پر سب کر رہے ہیں، حمزہ شہباز لاہور میں بیٹھ کر جلسہ روکنے کے احکامات دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کان کھول کر سن لیں جلسہ ادھر ہی ہو گا جہاں ہم انتظامات کر رہے ہیں، روک سکتے ہو تو روک لو، کارکنان پر امن رہتے ہوئے جلسہ کی تیاری جار ی رکھیںگے، امپورٹڈ حکومت جلسہ کرنے سے نہیں روک سکتی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button