امریکا کے ساتھ مل کر سازش کی گئی اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو۔۔۔کپتان نے بڑی دھمکی دیدی

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ اتنے شانداراستقبا ل پرمردان کاشکریہ اداکرتاہوں ،میں آپ سب
کوتیاررکررہاہوں کہ جب میں آپ سب کوکال دوں گاآپ سب نے میرے ساتھ حقیقی آزادی کےلیے اسلام آبادآناہے ،مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کاکہناتھاکہ میں مردان والوں کو اسلام آباد سیاست کیلئے نہیں انقلاب کیلئے بلا رہا ہوں،نوجوانوں نے خاص طور پر اسلام آباد مارچ میں شرکت کرنی ہے،میری عمر سے جو بھی کم ہے وہ نوجوان ہے،70سال سے کم عمر افراد نوجوان ہیں،انہوں نے کہاکہ میں
پاکستان کی ساری ماؤں، بہنوں اور بچوں کو بھی دعوت دینے آیا ہوں،میرے والدین کہتے تھے تحریک پاکستان میں عورتیں، بچے اور بزرگ سب شامل تھے،چوروں کے ٹولے کو یہاں سے پیغام دے رہا ہوں،لندن میں بیٹھا مفرور، بزدل، ڈاکو بھی سن لے،تم نے اس ملک کے فیصلے نہیں کرنے،پاکستان کی قیادت کون کرے گا یہ فیصلہ عوام کرے گی،پاکستان پر یہ فیصلہ کن وقت ہے،امریکا کے غلاموں سے اس ملک کو آزاد کرنا ہے،ڈاکوؤں کے ٹولے
سے بھی ملک کی جان چھڑانی ہے،کپتان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ تھری سٹوجز جن میں ڈاکو، زرداری بڑی بیماری اور ڈیزل شامل ہے،ڈیزل نے آتے ہی وہ وزارت لی جس میں کمائی ہو،اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی تو عوام کا سمندر اسلام آباد آ رہا ہے،عوام کا یہ سمندر سب کچھ بہا کر لے جائے گا،امریکا کے ساتھ مل کر سازش کی گئی،امریکا کے ایک چھوٹے سے سرکاری افسر نے مجھے ہٹانے کی دھمکی دی