fbpx
Tickerسائنس و ٹیکنالوجی

ٹویٹر کی خریداری۔۔ ایلون مسک نے یوٹرن لے لیا

مئی 13, 2022 | 10:45 شام

 

واشنگٹن(ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین آدمی نے ٹویٹرخریدنے کے بعد خریداری کے منصوبے پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا۔تفصیلات کے

 

مطابق ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر خریدنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے اس فیصلے کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا۔ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس تعطل کی وجہ جعلی اکاو¿نٹس کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ بتائی ہے۔ اس وقت ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد تقریباً 22 کروڑ 90 لاکھ ہے اور کمپنی کی جانب سے مئی کے آغاز میں تخمینہ لگایا گیا تھا کے اس کے 5 فیصد سے کم

 

اکاو¿نٹس جعلی یا اسپام ہیں۔ایلون مسک نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ ٹوئٹر سے اسپام بوٹس کو ہٹانا ان کی ترجیح میں شامل ہے اور اب انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ واقعی ٹوئٹر میں جعلی اور اسپام اکاونٹس کی تعداد مجموعی تعداد سے 5 فیصد کم ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button