Tickerشہر شہر سے
کراچی میں ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی، شہری سے 53 لاکھ چھین کر فرار
مئی 14, 2022 |
11:38 صبح

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)کراچی میں منی ایکسچینج سے 53 لاکھ روپے لے کر نکلنے والے شہری کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔پولیس کےمطابق ملزمان نے
گاڑی کا پیچھا آئی آئی چندریگر روڈ سے کیا اور شہری سے رقم چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واردات جناح اسپتال کے قریب شاہراہ فیصل پر ہوئی جس دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے 48 سالہ نصیب جان زخمی ہوگیا۔پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے
ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔