fbpx
Tickerسوشل میڈیا

ایک سال میں جونی ڈیپ کے انساگرام فالوورز کی تعداد میں 10 ملین سے زائد کا اضافہ

مئی 14, 2022 | 2:05 شام

ہالی وڈ سپر اسٹار جونی ڈیپ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں امبر ہیئرڈ سے علیحدگی کے کیس کے بعد ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار جونی ڈیپ کی سوشل میڈیا پر فین فالوونگ پہلے ہی بہت زیادہ تھی تاہم امبر ہیئرڈ سے علیحدگی کے کیس کے بعد جونی ڈیپ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں بہت بڑا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب جونی ڈیپ نے اپریل 2020 میں انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا تو بہت جلد ہی ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی اور جب جونی ڈیپ کا امبر ہیئرڈ سے طلاق کا کیس شروع ہوا تو اس وقت تک ان کے فالوورز کی تعداد 5.9 ملین تک پہنچ چکی تھی۔

ایک سال میں جونی ڈیپ کے انساگرام فالوورز کی تعداد میں 10 ملین سے زائد کا اضافہ

لیکن طلاق کا کیس شروع ہونے کے بعد صرف ایک سال کے عرصے کے دوران ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں 10 ملین سے زائد کا اضافہ ہوا۔

رواں برس مئی میں جہاں امبر ہیئرڈ کے انسٹاگرام کی تعداد 4.5 ملین تک پہنچی تو وہیں جونی ڈیپ کے فالوورز کی تعداد 17 ملین کے قریب پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ جونی ڈیپ نے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ فروری 2022 میں کی تھی لیکن اس کے باوجود ان کے فالوورز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button