fbpx
Tickerآج کا ایشو

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو کوئی عہدے سے نہیں ہٹا سکتا، وفاقی وزیر قانون کا دوٹوک اعلان

مئی 18, 2022 | 12:16 شام

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مستعفی ہو رہے ہیں اور نا انہیں کوئی ہٹا سکتا ہے ،پاکستان مسلم

 

لیگ (ن )کے اراکین کی تعدادپوری ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پنجاب اسمبلی میں تعداد 177 اراکین کی ہے، حمزہ شہباز شریف اپنی آئینی اور قانونی مدت پوری کریں گے۔منحرف ارکان کو نکال کر بھی پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو پی ٹی آئی پر برتری ہے ،ان کا کہنا تھا کہ 165 ن لیگ کے اراکین،7 پیپلز پارٹی، 4 آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کا رکن ہمارے

 

ساتھ ہے جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین کی تعداد 158 بنتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نامزد گورنر بلیغ الرحمان سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یکم جون کو حلف لے لیں گے۔وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button