fbpx
Tickerشہر شہر سے

راولپنڈی یا اسلام آباد۔۔؟ ۔۔ نگران وزیراعظم کیلئے امیداروں کے انٹرویو کہاں ہو رہےہیں ؟ کون کون شامل ہے؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

مئی 18, 2022 | 4:42 شام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ستمبر میں الیکشن کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہےکہ نگران وزیراعظم کے لیے معیشت دانوں کے

 

انٹرویوز راولپنڈی اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ 31 مئی سے پہلے فیصلے ہوں گے، ان کے پاس ایک ووٹ کی اکثریت ہے اور یہ قائم نہیں رہ سکتے، آصف زرداری نے (ن) لیگ کو وہاں مارا ہے جہاں ان کوپانی نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے اوراے این ایف میں سماعت کی پیروی نہ کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں، آپ نہ نیب کا کچھ بگاڑ سکیں گے اور نہ ایف آئی اے کا کچھ بگاڑ

 

سکیں گے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ تکلیف کہیں ہے اور درد کہیں اور اُٹھ رہا ہے، حکومت ان سے چل نہیں رہی یہ بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے معیشت دانوں کے انٹرویوز راولپنڈی اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ جتنی دیر کریں گے اتنی اپنے لیے سیاسی قبر کھودیں گے، بہتر ہے لانگ مارچ سے قبل الیکشن کی تاریخ دی جائے۔اس سے قبل گزشتہ روز جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب

 

خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کی اکثریت کی رائے ہے کہ الیکشن ہی حل ہیں اور ادارے کہتے ہیں کہ آصف زرداری کے علاوہ سب الیکشن کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اداروں کا خاص تھا، ہوں اور رہوں گا، حکومت نے اداروں سے رابطہ کیا اور ڈیڑھ سال کی گارنٹی مانگی لیکن اداروں نے نہیں دی، جب ادارے نیوٹرل ہوئے اور اپنے آپ کو الگ کیا تو اب ان سے حکومت نہیں چل رہی۔

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button