fbpx
Tickerآج کا ایشو

جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات کی تقریب، آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ، تمغہ بسالت سے نوازا

مئی 18, 2022 | 10:02 شام

 

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہترین خدمات سرانجام دینے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات

 

سے نواز دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے افسران کو اعزازات دینے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعزازات تقسیم کیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر 48 افسران کو ستارہ امتیار (ملٹری)، سات افسروں ، تین جونیئر کمیشنڈ افسران (جے او سی) اور 30 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہدا کے میڈلز ان کے اہل خانہ نے

 

وصول کیے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فوج کے سینئر افسران اور شہدا کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button