
لندن: دنیا کی سب سے بڑی شراب (وہسکی) کی بوتل نیلامی میں 14 ملین ڈالر (28 کروڑپاکستانی روپے) میں فروخت ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق 5 فٹ 11 انچ کی بوتل کو ستمبر 2021 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
اس بوتل میں 311 لیٹر وہسکی موجود تھی جو کہ وہسکی کی نارمل 444 بوتلوں کے برابر ہے، اسے 1989 میں خاص ڈرم میں محفوظ کیا گیا تھا اور 2021 میں بوتل میں منتقل کیا گیا۔
نیلامی کمپنی کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی وہسکی کی بوتل کو ایک بین الاقوامی کمپنی نے خریدا ہے۔