fbpx
Tickerایتھلیٹ کارنر

ویلز نے 64 سال بعد فٹبال ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

جون 6, 2022 | 9:28 صبح

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)ویلز نے اس سال قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کے کوالیفائر میں یوکرین کو شکست دے کر 64 سال میں بعد ورلڈ کپ کے

 

لیے کوالیفائی کرلیا۔گزشتہ روز فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر میں ویلز نے یوکرین کو ایک گول سے شکست دی۔میچ میں ویلز کو 34ویں منٹ میں  اوون گول کی بدولت برتری ملی جو آخر تک برقرار رہی۔یوکرین کے خلاف فتح کے ساتھ ویلز نے 1958 کے بعد پہلی مرتبہ فٹبار ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ میں ویلز کی ٹیم گروپ بی میں ایران ،امریکا اور انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔خیال رہے کہ 21 نومبر سے

 

شروع ہونے والے ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button