fbpx
Tickerنیا دن نئی امید

لودھراں سے ن لیگ کے سابق ایم این اے اقبال شاہ پی ٹی آئی میں شامل

جون 6, 2022 | 9:35 صبح

اسلام آباد (نیوزڈیسک)لودھراں  سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے اقبال شاہ بیٹے عامراقبال شاہ (سابق ایم پی اے) سمیت پاکستان تحریک انصاف

 

(پی ٹی آئی) میں شامل ہوگئے۔2018 میں این اے 154 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو 26 ہزار سے زائد ووٹوں کے مارجن سے شکست دینے والے مسلم لیگ ن کے سید اقبال شاہ اور ان کے بیٹے عامر اقبال شاہ نے 17 جولائی کو پی پی 224 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔دونوں نے آج بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں

 

شمولیت اختیار کرلی۔ جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے عامر اقبال شاہ نےکہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ اچھا وقت گزارا، پارٹی کو جب بھی قربانی کی ضرورت پیش آئی ہم نے دی۔عامر اقبال شاہ کا کہنا تھا کہ جب 2018 میں جہانگیر ترین کے مقابلے میں کوئی ضمنی الیکشن لڑنےکو تیار نہیں تھا تو ہم نے پارٹی کے حکم پر لبیک کہا اور جہانگیر ترین کے مقابلے میں الیکشن لڑا۔ان کا کہنا تھا

 

کہ اس وقت بھی ہم نے قربانی دی، آج پارٹی جہانگیر ترین کے مقابلے میں ہم سے قربانی مانگ رہی ہے،کل جہانگیر ترین کے خلاف لڑایا،  آج اس کے حق میں بٹھا رہی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پارٹی نے ہمارے ساتھ اچھا نہیں کیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button