fbpx
Tickerدلچسپ و عجیب

ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کا جھوٹا دعویٰ کر نیوالے بھارتی کوہ پیما نے سچ میں چوٹی سر کرلی

جون 6, 2022 | 9:47 صبح

اسلام آباد (نیوزڈیسک)2016 میں دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کا  دعویٰ کرنے والے بھاتی کوہ پیما نریندر سنگھ یادیو نے اب

 

سچ میں چوٹی سرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 میں  نریندر سنگھ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے  ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرلی ہے تاہم ان کا یہ دعویٰ بعد میں اس وقت غلط ہوا جب  ان  کی چوٹی کو سر کرنے کی تصاویر میں ڈیجیٹل طور پر تبدیلیاں کی گئیں۔تاہم بعد ازاں 2020 میں  بھارتی کوہ پیماہ پر نیپال کی حکومت کی جانب سے  2016 کی تاریخ سے 6 سال کی پابندی عائد کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر سنگھ کی پابندی 20 مئی

 

کو ختم ہوئی جس کے 7 دن بعد انہوں نے اب حقیقت میں ماؤنٹ ایوریسٹ سرکرلی اور  اس بار اپنے کارنامے کو ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس تصاویر اور ویڈیوز کا کافی ذخیرہ موجود تھا۔ اطلاعات کے مطابق نیپال کے محکمہ سیاحت کی اہلکار  نے کہا کہ  ہم نے بدھ کے روز بھارتی کوہ پیما نریندر سنگھ کو ثبوت پیش کرنے کے بعد ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کا تصدیقی سرٹیفکیٹ دےدیا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر بہت سارے الزامات تھے

 

اسی لیے مجھے خود کو ثابت کرنے کیلئے  ایوریسٹ کو سرکرنا پڑا۔نریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ میں  پہلے بھی چوٹی تک پہنچ  گیا تھا لیکن 2020 میں مہم کے لیڈر نے  دیکھا کہ میں بھارت کے معزز Tenzing Norgay Adventure Award کے لیے نامزد ہوگیا تو انہوں نے میری  تصاویر  میں تبدیلیاں کیں اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے  یہ ایوارڈ روک دیا گیا اور مجھ پر پابندی لگائی گئی، یہ تجربہ میرے

 

اور میرے خاندان کے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔واضح رہے کہ بلند ترین چوٹی کو سرکرنے کی  تصدیق کے موجودہ نظام میں بیس کیمپ پر تعینات ٹیم لیڈرز اور سرکاری  افسران کی رپورٹس کے ساتھ تصاویر کی ضرورت ہوتی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button