fbpx
Tickerلائم لائٹ

‘گاڑیاں پیٹرول پمپ پر بھگانے کے بجائے سڑک پر کھڑی کرکے احتجاج کرنا چاہیے’

جون 8, 2022 | 1:25 شام

پیٹرول کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں پر اداکار احسن محسن اکرام نے عوام کو مشورہ دیا ہے۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی کہ حکومت دن کے اختتام تک پیٹرول مزید مہنگا کردے گی اور قیمت 230 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا خدشہ ہے جس کے بعد پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

 

 

بعدازاں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جا رہی ہیں۔

اسی حوالے سے اداکار احسن محسن اکرام نے ٹوئٹر پرپیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ‘ہم کیوں اپنی گاڑیوں کی ٹنکی فل کروانے کے لیے پیٹرول پمپ بھاگ رہے ہیں؟ ہمیں چاہیے کہ گاڑیاں سڑک پر کھڑی کردیں’۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ‘ہمیں اس وقت تک سڑکوں پر احتجاج کرنا چاہیے جب تک حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کردے’۔

احسن محسن نے کہا کہ ‘لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں ہمارا حق کوئی نہیں دے گا، ہمیں لڑ کر اسے حاصل کرنا ہے’۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button