fbpx
Tickerدلچسپ و عجیب

مانگنے نہیں آیا، مجبوری ہے: شہبازشریف کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل۔۔ دلچسپ میمز اور ٹک ٹاک ویڈیوز بن گئیں

جون 9, 2022 | 11:19 صبح

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )میں مانگنے نہیں آیا، مجبوری ہے، شہباز شریف کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ۔۔ دلچسپ میمز اور ٹک ٹاک ویڈیوز بن

 

گئیںوزیراعظم شہبازشریف کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ میں سعودیہ اور ترکی گیا تو وہ مجھے دیکھ کر سمجھے کہ مانگنے آیا ہے۔ لیکن میں نے انہیں بتایا کہ میں مانگنے نہیں آیا، مجبوری ہے۔ملیحہ ہاشمی نے کلپ شئیر کرتے ہوئے اس پر تبصرہ کیا کہ یہ تو واقعی بھکاری نکلے،سلمان درانی کا کہنا تھا کہ آپ سمجھ رہے ہونگے کہ میں مانگنے آیا ہوں، ایسی بات نہیں ہے مگر مجبوری

 

بھی ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے شہبازشریف کے اس بیان پر ایک ٹاکر کی دلچسپ ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ شہباز شریف کا بھکاری والا ڈائیلاگ بولنے پر کیا ہوا؟ایک اور سوشل میڈیا صارف نے ٹک ٹاک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے طنز کیا کہ عمران بھکاری تھا اور شہبازشریف مجبوری ہے،سلطان سالارزئی کا کہنا تھا کہ وژن کی داد دیں صرف دو مہینوں میں ہنستے بستے ملک کو بھکاری بھی بنا دیا اور وینٹیلیٹر پہ بھی لے آئے۔

 

غضنفر بخاری کا کہنا تھا کہ یا اللہ رحم فرما کیسے بے شرم لوگ مسلط ہو گئے ہم پر،ہارون رشید کا کہنا تھا کہ سب زخم مندمل ہو جائیں گے۔ اپنی قوم۔کے بارے میں ‘شہباز شریف کے اس جملے کا گھاؤ کبھی نہ بھرے گا ” بھکاری کو انتخاب کا کوئی حق نہیں”

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button