fbpx
Tickerسوشل میڈیا

عامر لیاقت کی بیٹے کے ساتھ دورانِ گیم شو مستی مذاق کی دلچسپ ویڈیو وائرل

جون 15, 2022 | 4:25 شام

رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی شوز کے معروف میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین اور ان کے بیٹے احمد کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

9 جون کو جہانِ فانی سے کوچ کرجانے والے عامر لیاقت حسین کی یادوں اور باتوں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں، اسی حوالے سے ان کی گیم شو کے دوران بیٹے کے ساتھ مستیوں کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت گیم شو میں شریک اپنے بیٹے احمد سے سوال پوچھتے ہیں جس کا جواب احمد نے نہیں دیا،  پھر عامر لیاقت اس سے کہتے ہیں کہ دیکھو ذرا میرا بیٹا ہوکر جواب نہیں پتا۔

پھر میزبان قینچی منگواتے ہیں اور احمد کی داڑھی کے کچھ بال کاٹتے ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تو صارفین بھی اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکے، ویڈیو پر متعدد افراد نے عامر لیاقت کی مغفرت کی دعا کی اور ساتھ ہی کئی لوگوں نے ان کے اہلخانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کے پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال سے دو بچے دعا عامر اور احمد عامر ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button