fbpx
اخبارلائم لائٹ

علی ظفر کا اپنے خلاف نازیبا مہم پر ایف آئی اے سے رابطہ

ستمبر 19, 2020 | 9:23 صبح

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا ۔

علی ظفر کی طرف سے ایف آئی اے سائبرکرائمز ونگ کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر ان کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا مہم شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نازیبا مہم میں نازیبا زبان استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ ان کے اور میشا شفیع کے کیس کو بھی دوبارہ سوشل میڈیا پر لایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے علی ظفر کی درخواست پر کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button