fbpx
Tickerلائم لائٹ

سینئر اداکار محمود اختر کے حوالے سے افسوسناک خبر۔ گھروالوں کا رو رو کر برا حال

جون 18, 2022 | 3:43 شام

 

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اختر کی طبیعت ناساز ہے، سوشل میڈیا پر ان کی صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل

 

کی گئی ہے۔مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’بُلبلے‘ کے مرکزی اداکار نبیل ظفر نے سوشل میڈیا پر اداکار محمود اختر کی طبیعت سے متعلق پوسٹ شیئر کی۔نبیل ظفر نے انسٹاگرام پر سینئر اداکار محمود اختر اور تنویر جمال کی تصاویر شیئر کیں۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ! آپ دونوں اداکاروں کو مکمل صحتیابی اور لمبی زندگی عطا کرے، آمین‘۔ہمایوں سعید نے بھی دونوں اداکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی۔ابھی یہ

 

واضح نہیں ہوا کہ اداکار کو کونسا مرض لاحق ہوا ہے اور نہ ہی اُن کے اہلخانہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے۔دوسری جانب تنویر جمال کو طبیعت کی ناسازی کے باعث جاپان کے شہر تویاما کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔تنویر جمال کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کینسر نے ان کے پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس سے ان کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button