fbpx
Tickerگلوبل ویلیج

مکمہ مکرمہ کا پیدل سفر کرنے کا عزم ، نوجوان گھر سے چل پڑا، کتنے ممالک سے گزر کر مکہ مکرمہ پہنچے گا؟ ہر کوئی داد دینے پر مجبور

جون 19, 2022 | 3:22 شام

xنئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ شہاب رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے پیدل ہی نکل پڑا۔بھارتی

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہاب کیرالہ میں ایک سپر اسٹور پر کام کرتا ہے جو اس مقدس سفر پر 2 جون کو گھر سے نکلا، بھارت سے مکہ مکرمہ پہنچنے میں 280 دن لگیں گے جس میں اسے 8,640 کلومیٹر کا سفر طے کرنا ہوگا۔شہاب نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس کا ہدف 25 کلومیٹر روزانہ پیدل چلنا ہے، گھر سے نکلنے سے قبل انہوں نے اشیائے ضروریہ اپنے ساتھ رکھیں جن میں چند کپڑے، چھتری اور بیڈ شیٹ شامل ہے۔

 

شہاب نے مزید کہا کہ ’تمام مسلمانوں کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار مکّہ مکرمہ جانا چاہیے‘۔بھارتی نوجوان ریاست کرناٹک، مدھیا پردیش، ہریانہ، پنجاب، مہاراشٹرا، راجستھان سے ہوتا ہوا واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔رپورٹ کے مطابق شہاب نے 6 ممالک کا سفر پیدل کرنے کا عہد کیا ہے تاہم مکہ تک پہنچنے کے لیے اسے بھارت ، ایران، عراق، پاکستان اور کویت کی سڑکوں سے گزرنا پڑے گا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button