fbpx
Tickerسب کے لیے سب کچھ

ایک چارج سے ہزارکلومیٹر۔۔۔گاڑیوں کے شوقین افرادکےلیے بڑی خوشخبری آگئی

جون 20, 2022 | 10:07 صبح

 

ہالینڈ کی ایک کمپنی نے دنیا کی جدید ترین سولر پینل سے لیس الیکڑک کار متعارف کرائی ہے جو ایک ریچارج میں ہزار کلومیٹر تک چلنے کی

 

صلاحیت رکھتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے کار کو لائٹ ایئر زیرو کا نام دیا ہے، جسے چھ سال کی ریسرچ و ڈیولپمنٹ، پروٹوٹائپنگ اور متعدد بار کی ٹیسٹنگ کے بعد باقاعدہ طور پر پیداوار کی اجازت دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کار کی چھت اور دروازوں پر سولر پینل نسب کئے گئے ہیں جس کی مدد سے کار کو کسی بھی جگہ پر ریچارج کیا جا سکتا ہے۔سولر گاڑی ایک ریچارج سے تقریباً 1000 کلومیٹر سفر کر سکے گی جبکہ دن کے اوقات میں یہ گاڑی 70 کلومیٹر اضافی چل سکے گی۔یومیہ سفر 35 کلومیٹر سے کم ہوا تو کار کو سات ماہ تک

 

چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔رپورٹ کے مطابق گاڑی کی قیمت ڈھائی لاکھ یورو (5 کروڑ 35 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جبکہ پہلی کار نومبر میں فراہم کر دی جائے گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button