fbpx
Tickerایتھلیٹ کارنر

سری لنکا کے بدترین معاشی حالات ۔۔ سابق سری لنکن کھلاڑی پیٹرول کیلئے قطار میں لگے لوگوں کی خدمت کرنے پہنچ گئے

جون 21, 2022 | 12:37 شام

کولمبو(نیوز ڈیسک)سری لنکا اس وقت بدترین مالی بحران کا شکار ہے۔ ہر شے عوام کی پہنچ سے کوسوں دور ہے۔سری لنکن وزیر توانائی کی جانب سے عوام کو وارننگ جاری کی گئی ہے کہ ایندھن کا ذخیرہ پانچ دنوں میں ختم ہو جائے گا جس کے بعد یہ خبر سنتے ہی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔وہیں سری لنکا کے سابق کرکٹر روشن ماہنامہ عوام کی مدد کرنے پیٹرول پمپس پہنچے اور پیٹرول بھروانے آئے شہریوں کو چائے اور بند تقسیم کیے۔سابق سری لنکن کرکٹر روشن ماہنامہ نے دارالحکومت کولمبو کے پیٹرول کے لیے اپنی باری کا انتظار کرنے والے لوگوں کو چائے اور بن پیش کیے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے انہیں خوب سراہا۔اس حوالے سے روشن نے ٹوئٹ بھی کی جس میں لکھا کہ ہم نے آج شام کمیونٹی میل شیئر کی، پیٹرول کی قطاروں میں کھڑے لوگوں کے لیے چائے اور بن پیش کیے۔سابق سری لنکن کرکٹر نے لکھا کہ قطاریں دن بہ دن لمبی ہوتی جا رہی ہیں اور قطاروں میں رہنے والے لوگوں کی صحت کو بہت سے خطرات لاحق ہوں گے۔اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ براہِ کرم، ایک دوسرے کا خیال رکھیں، مناسب مشروبات اور کھانا ساتھ لے کر لائیں اور اگر آپ کی طبیعت ناساز ہے تو اس کے لیے اپنے کسی قریبی اقارب سے مدد طلب کریں یا 1990 پر کال کریں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button