fbpx
Tickerگلوبل ویلیج

ایک ہی خاندان کے 4مردوں اور5خواتین ڈاکٹرز کی خودکشی ۔۔اس انتہائی اقدام کی وجہ کیابنی،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

جون 21, 2022 | 12:39 شام

 

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں، پولیس کو شبہ ہے کہ مذکورہ افراد نے مشترکہ

 

طور پر خودکشی کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ساحلی شہر ممبئی میں ایک گھر سے پانچ خواتین اور چار مردوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکار نے لاشوں کی برآمدگی کو مبینہ طور پر مشترکہ خودکشی قرار دیا ہے، تاہم گھر سے کوئی ایسا نوٹ برآمد نہیں ہوا جس سے خودکشی ثابت ہوسکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا پورا خاندان ڈاکٹر ہے اور

 

مذکورہ افراد نے زہریلا مواد کھاکر خودکشی کی ہے، تاہم اصل حقیقت پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئے گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button