fbpx
Tickerآج کا ایشو

عمران خان نے دورہ روس سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے ، کون روس کیساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتا تھا؟ غیرملکی میڈیو کو انٹرویو میں بڑا دعویٰ

جون 22, 2022 | 11:50 صبح

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس کا دورہ پہلے سے ہی

 

طے تھا ، تمام سٹیک ہولڈرز چاہتے تھے کہ روس سے تعلقات بہتر ہوں ، ہمیں معاشی طور پر روس کی ضرورت تھی ۔سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہمیں روس سے گیس ، آئل اور گندم چاہئے تھی ، روس سے ہمیں تیل 30 فیصد رعایت پر مل رہا تھا ، مجھے علم نہ تھا کہ ہمارے روس پہنچنے کے اگلی دن سے تنازع شروع ہو جائے گا۔ عمران خان نےکہا کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی ، 22 کروڑ افراد کے لئے

 

باعث شرمندگی ہے کہ منتخب و زیر اعظم کے خلاف سازش ہو ، جب سے ہمیں ہٹایا گیا ہے ملک کی معیشت نیچے آگئی ہے ، ہم جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے عمل میں ہیں ،جب بھی پاکستان میں حکومتیں ہٹائی گئیں ان کی وجہ کرپشن تھی ، پہلی بار حکومت کو ہٹایا گیاجب کسی کیخلاف کرپشن کیسز نہیں تھے ۔،پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا معاشہ مسئلہ ہے ہمیں وہ بہتر کرنا ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے

 

مابین واحد تنازع کشمیر کا ہے ، بھارت نے 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ، مقبوضہ کشمیر میں جو بھی واقعہ ہوتا ہے بھارت پاکستان پر الزام عائد کرتا ہے ،پاکستان کو الزام دینے کا کوئی فائدہ نہیں ،عالمی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو حق دینا ضروری ہے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button