fbpx
Tickerشہر شہر سے

پاکستان واپسی پر نواز شریف گرفتار ہو سکتے ہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا اہم بیان آگیا

جون 22, 2022 | 11:52 صبح

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو راہداری ضمانت نہیں ملتی تو وہ گرفتار ہو سکتے ہیں۔پریس

 

کانفرنس میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر نواز شریف کو حفاظتی ضمانت ملتی ہے تو وطن واپسی پر گرفتار نہیں ہوں گے،وزیر قانون نے کہا کہ نوازشریف کو سفری ضمانت نہیں ملتی تو انہیں سرنڈر کرنا پڑے گا، کوئی خود کو قانون کے حوالے کرنا چاہتا ہے تو عدالت کو راستہ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو بھی حفاظتی ضمانت ملی تھی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو پرویز مشرف کا کیس مقرر کر کے جلد

 

سماعت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مشرف کے کیس میں جلد سماعت کی درخواست کا معاملہ کابینہ میں آسکتا ہے، مشرف نے اپیل کی ہے تو اس کا جلد فیصلہ ہونا چاہیے، پرویز مشرف کی واپسی پر قانون اپنا راستہ اپنائے گا، وطن واپسی کیلئے قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنی چاہیے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button