fbpx
Tickerگلوبل ویلیج

6.1شدت کا خوفناک زلزلہ ، تباہی مچادی، کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ انتہائی افسوسناک تفصیلات آگئیں

جون 22, 2022 | 11:52 صبح

کابل (نیوزڈیسک) گزشتہ شب پاکستان اور افغانستان کے متعدد علاقے زور دار زلزلے سے لرز اٹھے جس کے باعث ہمسائے ملک میں اموات کی

 

تعداد130 ہو گئی ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیشلز کا کہناہے کہ زیادہ تر اموات افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں رپورٹ ہوئی ہیں جہاں تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اڑھائی سو سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کرنے کیلئے امداد عملہ مصروف عمل ہے ۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی سی) کے

 

حوالے سے بتایا کہ زلزلے کی شدت 6.1 تھی اوراس کا مرکز پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقعہ افغان صوبہ خوست سے 44 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا، جب کہ زلزلے کی گہرائی 54 کلومیٹر تھی۔ مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈز تک محسوس کی گئی۔پاکستان میں بھی زلزلے کے شدید ترین جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہواہے ، وفاقی

 

دارالحکومت ا سلام آبادمیں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،پنجاب میں ملتان، بھکر، پھالیہ، کمالیہ، خیبر پختونخوا میں کوہاٹ، شبقدر، مہمند، مالاکنڈ، سوات، بونیر میں بھی رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ میانوالی ، پاکپتن ، بھیرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button