fbpx
Tickerگلوبل ویلیج

ہرماہ پیٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

جون 22, 2022 | 11:55 صبح

واشنگٹن(نیوزڈیسک ) انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) اور پاکستان کےدرمیان معاہدہ طے پاگیاہے، آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کے معاشی

 

اقدامات سے اتفاق کر لیا ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز”نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف حکومت پاکستان کےبجٹ اہداف سےمتفق ہو گیا ہے جس کے بعد حکومت پاکستان کے ساتھ معاہد ہ طے پا گیا ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر ہرماہ 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات پر 50روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے ، جی ایس

 

ٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 3 ہزار8 ارب روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 3 سو ارب روپے کرنے پر اتفاق ہوا ہے،انکم ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف 55 ارب روپے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے پٹرولیم مصنوعات پر یکم جولائی سے سیلز ٹیکس 11 فیصد کی شرح سے وصول کیا جائے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button