fbpx
Tickerشہر شہر سے

پری مون سون بارشیں ختم ، موسلا دھار بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

جون 23, 2022 | 10:37 صبح

لاہور (نیوزڈیسک) بارشوں کا سلسلہ ختم، اب اگلے چند روز موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن کے باقاعدہ آغاز کی تاریخ بتا

 

دی، معمول سے زائد بارشوں کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ گرم گزرنے کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔جو معمول سے زائد ہونگیں تاہم آنے والے دنوں میں گرمی کے باوجود موسم قدر خوشگوار رہے گا۔ گزشتہ روز بھی شہرر کی فضائوں میں بادل چھائے رہے اور تمام دن بادلوں اور سورج کے درمیان

 

آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب،بالائی سندھ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں آند ھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات

 

کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم گلگت بلتستان ،کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button