fbpx
Tickerگلوبل ویلیج

افسوسناک خبر! مسافروں سے بھرا طیارہ ٹاور کیساتھ جا ٹکرایا ، آگ لگ گئی

جون 23, 2022 | 10:40 صبح

نیویارک(نیوزڈیسک) ڈومینیکن ایئرلائن کا ایک طیارہ امریکہ کے میامی ایئرپورٹ پر کمیونیکیشن ٹاور کے ساتھ ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ میل آن لائن کے

 

 

مطابق لینڈنگ کے وقت اس طیارے کے لینڈنگ گیئر میں خرابی آنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش ہوا۔ لینڈنگ گیئر خراب ہو جانے پر ہوائی جہاز رن وے پر پیٹ کے بل گھسٹتا ہوا کمیونیکیشن ٹاور سے جا ٹکراتا ہے اور اس میں آگ لگ جاتی ہے۔منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمیونیکیشن ٹاور سے ٹکرانے کے باعث جہاز کا اگلا حصہ بالکل تباہ ہو چکا ہوتا ہے اور جہازکے بائیں پر کی طرف سے سیاہ دھوئیں کے بادل

 

نکل رہے ہوتے ہیں۔ اس جہاز میں 126مسافر اور عملے کے 11افراد سوار تھے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button