fbpx
Tickerگلوبل ویلیج

موجیں ہی موجیں، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی

جون 23, 2022 | 10:40 صبح

واشنگٹن (نیوزڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں سات فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً

 

ساڑھے چھ فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 7.49 ڈالر کم ہوکر 107.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 7.1 فیصد کم ہوئی ہے۔ یہ 7.74 ڈالر کم ہوکر 101.78 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں یہ کمی امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر تین ماہ کیلئے ٹیکس چھوٹ کی خبر سامنے آنے کے بعد ہوا ہے۔ وہ امریکی شہریوں کو

 

پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکس میں چھوٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کیلئے وہ جلد ہی کانگریس کے سامنے یہ تجویز رکھ سکتے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button