fbpx
Tickerشہر شہر سے

عمران خان سے ملاقات کے بعدانٹیلی جنس بیورونے میرا فون ٹیپ کرنا شروع کر دیا، کس نے شکایت کر دی؟

جون 23, 2022 | 7:22 شام

لاہور (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے کہ پشاور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد آئی بی نے فون ٹیپ کرنا شروع

 

کر دئیے ۔جب حکومت میں خود اعتمادی نہ ہو تو ایسے کام تو کریں گے۔نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران ، مقتدر حلقوں کے تعلقات میں برف پگھلنے لگی ۔ملاقات میں انہیں کہا کہ حالات بہتر کریں اور دوسروں کو بھی کہوں گا کہ سب کو ساتھ لیکر چلیں، دونوں طرف سے برف پگھلنی شروع ہوئی ہے۔میں کوشش کر رہا ہوں دونوں طرف سے برف پگھلنا شروع ہوئی ہے۔حالات سدھارنے کا کام تمام ادارے سب کو ساتھ بٹھا کر

 

سکتے ہیں۔کسی نے چاہنے یا نہ چاہنے کی بات نہیں کی۔میرے سامنے پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف بھی سوچا جارہا ہے کہ ملک کو کس طرح دلدل سے نکالا جائے۔حالات مزید خراب ہوں گے تو ادارے کو نقصان ہوگا یہی ہمارا دشمن چاہتا ہے۔خان صاحب نے کہا ہے فوج ہماری ہے اور میں محبت کرتا ہوں، یہ مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کے بعد کوئی نہ کوئی مثبت پیشرفت ہوگی، ابھی فیصلہ کرلیں تو بہتر

 

ہے ملک دیوالیہ ہوا تو شکلیں دیکھیں گے، ایسا نگران سیٹ اپ آئے جو معاشی ریفارمز اورشفاف الیکشنزکرائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت دو ووٹوں پر بیٹھی ہے اسے فارغ کرنا دو منٹ کا کام ہے، آج چوہدری شجاعت یا ایم کیوایم پیچھے ہوجائے تو یہ حکومت کہاں ہوگی، اکتوبر میں انتخابات ہوجائیں تو بہتر ہے، خان صاحب کے اور بھی ذرائع ہیں جن کے ذریعے بات ہورہی ہے۔اعجاز الحق نے مزید کہا کہ نواز شریف نے 14 بار نام لیکر اداروں پر

 

تنقید کی، اگر نوازشریف سے ہاتھ ملایا جاسکتا ہے تو پھر سب سے ملایا جاسکتا ہے۔ حالات سدھارنے کا کام تمام ادارے سب کو ساتھ بٹھا کر کرسکتے ہیں۔عمران خان سے کہا ہے حالات بہتر کریں اور ان کو بھی کہوں گا سب کو ساتھ لے کر چلیں کیا یہ جماعتوں کا مجموعہ اتنا تیس مار خان تھا کہ حکومت کو گھر بھیج سکتا ۔ڈھائی سال بعد ہی کہتے ہیں کہ حکومت تبدیل ہونے چاہیے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button