fbpx
Tickerشہر شہر سے

اقرار الحسن کے خلاف مقدمہ خارج، رشوت لینے والے ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹادیا گیا

جون 23, 2022 | 8:02 شام

 

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اینکر پرسن اقرار الحسن کی جانب سے سٹنگ آپریشن کے دوران رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ڈپٹی

 

کمشنر کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ اقرار الحسن نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پروگرام سرِعام کے بعد ڈپٹی کمشنر میر پور خاص سلامت علی میمن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مجھ پر اور ٹیم سرِعام پر درج ایف آئی آر بھی تحقیق کے بعد خارج کردی گئی ہے۔ اس پِر سندھ حکومت قابلِ تحسین ہے، شکر ہے کہ نظام نام کی کوئی چیز اس ملک میں موجود ہے۔ سچ کی فتح ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے اقرار الحسن

 

کچھ روز پہلے ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن کی رشوت لینے کی ویڈیو منظر عام پر لائے تھے، اس کے بعد الٹا اینکر پرسن اور ان کی ٹیم کے خلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا تھا۔ سلامت علی میمن کو عہدے سے ہٹائے جانے کے نوٹیفکیشن میں انہیں فوری طور پر سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button