fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے دو ٹورنامنٹس ملتوی کردیئے

ستمبر 19, 2020 | 9:46 صبح

بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے کورونا وائرس کے باعث رواں سال ہونے والے دو ٹورنامنٹس ملتوی کر دیئے۔

بیس بال فیڈریشن آف ایشیا نے ایشین انڈر 12 بیس بال چیمپئین شپ اگلے برس مارچ تک ملتوی کر دی۔ چیمپئین شپ نومبر میں چائنیز تائپے میں ہونا تھی۔

ایونٹ میں ٹیموں کے موجودہ کھلاڑی شرکت کے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ انڈر 18 ایشین بیس بال چیمپئین شپ بھی ملتوی کر دی گئی ہے جو 20 سے 26 دسمبر تک چائنیز تائپے میں ہونا تھی، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان بیس فیڈریشن کے صدر سید فخر شاہ کا کہنا ہے کہ اگلے سال ایشین فیڈریشن نے چار ایونٹ کروانے ہیں کوشش ہے کہ ویسٹ ایشیا کپ کی میزبانی کی پیشکش کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button