سابقہ ادوار میں صدر اور وزرائےاعظم کی مراعات سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد : سابقہ ادوار میں صدر اور وزرائےاعظم کی مراعات سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے، صدر اور وزرائے اعظم نے شاہانہ طرز زندگی کیلئے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابقہ ادوار میں صدر اور وزرائےاعظم کی مراعات سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے ، مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ریکارڈ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا۔ جس میں بتایا گیا کہ صدر، وزرائےاعظم نے شاہانہ طرز زندگی کےلئےسرکاری خزانے کابےدریغ استعمال کیا۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق ایک صدر مملکت نے اپنی عزیزہ کا گھر صدر ہاوس ڈکلیئر کیا جبکہ لاہور اور آبائی علاقوں میں کیمپ آفس قائم کر کے صدر ہاؤس ڈکلیئر کیا گیا۔
ریکارڈ میں بتایا گیا رورل سندھ سے تعلق رکھنے والے سابق صدر نے دو صدر ہاوس ڈکلیئر کیے اور ایک لاڑکانہ ریسٹ ہاوس اور دوسرا رتو ڈیرو کا بھٹو ہاؤس ڈکلیر کیا گیا جبکہ ساؤتھ پنجاب سے ایک وزیراعظم نے ملتان اور لاہور سمیت 5 مقامات پر وزیراعظم ہاوس ڈکلئیر کیا۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق ایک وزیراعلی نے لاہور میں 7 مخلتف کیمپ آفسز کو وزیراعلی آفس ظاہر کیا جبکہ ایک سابق وزیراعظم نے 83 کروڑ روہے صرف گھر کی دیوار پر لگا دئیے۔