fbpx
Tickerشہر شہر سے

عمران خان بشریٰ بی بی کیساتھ بیرون ملک فرارہونے کی تیاریاں کرنے لگے ، تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی 4, 2022 | 5:47 شام

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان پپپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے الیکشن کے بعد عمران خان اہلیہ کے ساتھ باہر چلے جائیں۔

 

انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ اہم اور خطرناک دن ہیں، آج سے عمران خان کی پوزیشن کم ہوتی جائے گی۔ضمنی الیکشن میں عمران خان ہارے گا اور ن لیگ والے اکثریت سے جیتں گے۔انہوں نے کہا میں اس نیب کی ترمیم کی حمایت نہیں کرتا اور نا ہی میرا کیس اس ترمیم کے ساتھ ہے،تھوڑی دیر بعد ترمیم ہوتی، ہم بھی اثاثہ جات کے کیس بناتے۔یہ جواب دیتے تو خوشی ہوتی۔ منظور وسان نے کہا کہ

 

الیکشن 2023 میں اہم شخصیات عمران خان کو چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں چلی جائیں گے۔عمران خان کے کچھ لوگ کرپشن کے الزام میں گرفتار بھی ہوں گے۔کرپشن کے ن الزامات میں دوسروں کو پھنسایا جاتا تھا اب حقیقت سامنے آئے گی۔منظور وسان نے پیشگوئی کہ ہو سکتا ہے الیکشن کے بعد خود عمران خان بیگم کے ساتھ باہر چلے جائیں۔علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ نے مشیرزراعت سندھ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما

 

منظوروسان کی ضمانت میں 5اگست تک توسیع کردی ہے۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق نیب انکوئری میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کی درخواست کی سماعت ہوئی۔منظور وسان عدالت میں پیش ہوئے ۔ نیب کی جانب سے عدالت سے ایک بار پھر جواب کے لیے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے کہا کہ ایک عرصہ ہوگیا ہے، جواب جلد جمع کرائیں۔منظوروسان کے وکیل ضمیرگھمروایڈووکیٹ نے

 

عدالت کو بتایا کہ یہ تیسری بارمسلسل مہلت مانگی جا رہی ہے، ہر بار نیب یہی کر رہا ہے۔ایڈووکیٹ ضمیر گھمرو نے کہا کہ نیب کو آخری وارننگ دی جائے۔نیب نے جواب دیا کہ انکوئری مکمل کرکے رپورٹ ہیڈ آفس بھج دی ہے۔ ہیڈ آفس کی جانب سے انکوائری پر اعتراضات لگائے گئے تھے۔سندھ ہائی کورٹ نے نیب پراسیکیوٹرکو 5 اگست تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کی ضمانت میں توسیع کردی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button