fbpx
اخبارشہر شہر سے

لڑکی کی وجہ سے بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

ستمبر 19, 2020 | 12:02 شام

سرگودھا: لڑکی کی وجہ سے بھائی کو قتل کرکے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے والا ملزم بھائی پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائی ایک ہی لڑکی کوپسند کرتے تھے اور ملزم نےلڑکی کی وجہ سے اپنے بھائی کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی ملزم کوپسند کرتی ہے اور مقتول لڑکی کو تنگ کرتا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا۔

 

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم سے آلہ قتل برآمد لیا گیا ہے اور ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button