
لاہور: تین بار پاکستان کے وزیر اعظم رہنے والے میاں نواز شریف نے سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر جوائن کر لیا۔ مسلم لیگ ن کےقائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے یہ فیصلہ عوام سے رابطے میں رہنے کے لیے کیا ہے۔
ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے یہ بات اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر میاں محمد نواز شریف کا ٹوئٹر ہینڈل لنک شیئر کرتے ہوئے کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ نواز شریف اب ہر وقت عوام سے رابطے میں ہوں گے۔