fbpx
اخبارلائم لائٹ

سعودی وزارت اطلاعات کی جانب سے پہلی دستاویزی فلم کا اجرا

ستمبر 23, 2020 | 3:26 صبح

سعودی عر ب کی وزارت اطلاعات نے دشوار مرحلہ  کے نام سے پہلی دستاویزی فلم جاری کی ہے جسے ریاض کے اے ایم سی سینما گھر میں دکھایا گیا۔

ایک عرب ویب سائٹ کی رپورٹ مطابق یہ دستاویزی فلم انسانی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ جس میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ہرطرح کی قربانیاں دینے والے ہلیتھ ورکرز کی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

سعودی عرب کے سیکریٹری ابلاغ عبداللّٰہ المغلوث نے کہا کہ دستاویزی فلم قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی کی ہدایت پر تیار کی گئی۔

سعودی حکومتی رابطہ مرکز کی تیار کردہ اس فلم کے واقعات کی ریکارڈنگ اور منظر کشی میں 60 گھنٹے صرف ہوئے۔

رپورٹ کے مطاقب فلم کی تیاری میں 70 سے زیادہ سعودی نوجوان شریک ہوئے۔ فلم کی عکس بندی 5 علاقوں میں کی گئی۔ جہاں کرفیو کے دوران کے مناظر ریکارڈ کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button