fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ

ستمبر 23, 2020 | 6:19 صبح

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سول سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ستمبر کے بعد کورونا کیسز کے بارے میں 6 ہفتوں کی رپورٹ کاجائزہ لینےکے بعد بلدیاتی الیکشن کرانےکا فیصلہ کیا جائےگا۔  ذرائع کا کہنا ہےکہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے ایک ایک حلقے میں ضمنی انتخابات بھی ملتوی کردیے جائیں گے جن میں پی پی 51 اور این اے 75 کے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کرنےکے لیے پنجاب حکومت کوخط لکھا تھا اور کورونا کی صورتحال پر رائے بھی طلب کی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button