fbpx
اخبارشہر شہر سے

امریکی حکومت کی جانب سے سندھ کے ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز کی فراہمی

ستمبر 24, 2020 | 7:28 شام

کراچی :پاکستان کی نیشنل ڈزازسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ جاری اپنی شراکتداری کے تحت امریکی حکومت نے سندھ کے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر یو ایس ایڈ کے ذریعے صوبے کے چھ ہسپتالوں اور سندھ ریسکیو اینڈ میڈیکل سروسز کو52  نئے وینٹیلیٹر فراہم کیےتاکہ کروناوائرس کےخلاف ان کے اقدامات مزید موثر بنائی جاسکیں۔

امریکی حکومت نے این ڈی ایم اے کے ساتھ شراکت کرکے پاکستان میں کرونا سے نمٹنے کیلئے200  وینٹیلیٹر فراہم کیے ہیں اور سندھ حکومت کو دیے جانے والے وینٹیلیٹر بھی اسی کوشش کا حصہ ہیں۔

اس موقعہ پر امریکی قونصل جنرل رابرٹ سلبرسٹین نے کہا کہ، “ایک بااعتماد شراکتدارکی حیثیت میں امریکا کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے اس مشکل گھڑی میں پاکستان اور سندھ کی صوبائی حکومت کا ساتھ دیا۔ یہ وینٹیلیٹرز نسبتاَ چھوٹے سائیز کے اور آسانی سے لگائے جاسکتے ہیں جو کہ کرونا کے خلاف پاکستان کی کوششوں کومزید موثر کرنےکے ساتھ محکمہ سندھ کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرے گا تاکہ تشویشناک صورتحال سے دوچار مریضوں کی زندگی بچائی جاسکے۔”

قونصل جنرل سلبرسٹین نے اس پروگرام میں آئن لائن شرکت کی جس میں دیگر شرکا میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سیکریٹری ڈاکٹر کاظم جتوئی اور یو ایس ایڈ کے سندھ اور بلوچستان کے ڈائریکٹر جیمز پاریز شامل تھے۔

پاکستان میں صحت کے اداروں کے ساتھ شراکت داری کرکے یو ایس ایڈ نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو یہ آلات چلانے کی تربیت بھی دی ہے تاکہ مستحق مریضوں کو بہتر طبی امدادفراہم کی جاسکے۔ اس کے ساتھ اس شراکت داری کے توسط سے ملک بھر میں لیبارٹریوں کی ٹیسٹنگ کرنے، بیماری کی مانیٹرنگ کرنے، کیس کو ٹریک کرنے، بیماریوں کو بڑھنے سے روکنے اور مریضوں کی بہتر تیمارداری کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ بہتری بھی آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button